اشتہار

فوجی املاک پر حملہ، مزید شرپسندوں کی شناخت ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں فوجی املاک پر حملہ کرنے والے 4120 میں سے 2290 شرپسندوں کی شناخت مکمل ہو گئی۔

پنجاب پولیس نے شناخت کے بعد شرپسندوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق 2290 میں سے 1180 شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملہ، جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 1800 میں سے 1125کی شناخت ہوئی ہے۔ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 513کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

عسکری ٹاور پر حملہ کرنے والے 1000 میں سے121 کی شناخت ہو گئی اور پولیس نے اب تک 81شدت پسند کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹیز جناح ہاؤس حملہ کیس کے مختلف مقدمات کی تفتیش کریں گی۔

ایک جے آئی ٹی کی کنونیر ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود مقرر کی گئی ہیں، انوش مسعود کی سربراہی میں جے آئی ٹی گلبرگ میں درج مقدمہ کی تفتیش کرے گی۔

دو جے آئی ٹیزکی سربراہی ایس پی رضا تنویر کریں گے، رضا تنویر کی سربراہی میں جے آئی ٹیز مغلپورہ اور سرور روڈ تھانہ میں دج مقدمات کی تفتیشں کرے گی۔

چوتھی جے آئی ٹی کا سربراہ ایس پی انوسٹی گیشن عبد الحںان کو مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں