کراچی : مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزمان نے دونوں جانب سے فانگ کی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں ملزمان کو مفتی تقی عثمانی کی کار پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مفتی تقی عثمانی پرحملے کیلئے تین موٹرسائیکلوں پرچھ ملزمان موجود تھے، ایک موٹرسائیکل پردو ملزمان نے نیپا فلائی اوور سے مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر اترتے ہی فائرنگ کی۔
خوش قسمتی سے مفتی تقی عثمانی حملے میں محفوظ رہے جبکہ دوسری گاڑی پل سے نیچے اتری تو رانگ سائیڈ سےآنے والے ملزمان نے اُس پر بھی فائرنگ کی۔
مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ ، مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملےمیں محفوظ رہے
فائرنگ کے نتیجے میں مفتی تقی عثمانی کی گاڑی میں موجود پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید اوردو زخمی ہوگئے، دہشت گردوں نے نیپاچورنگی کے قریب مفتی تقی عثمانی اور عقب میں آنے والی ان کے ساتھیوں کی گاڑی کونشانہ بنایا،حملےمیں مولانا عامر شہاب شدید زخمی ہیں۔