تازہ ترین

شوہر پر قاتلانہ حملہ: نینسی پیلوسی کا اہم بیان سامنے آگیا

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے شوہر پر ہونے والے حملے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں نینسی پیلوسی نے کہا کہ وہ اپنے شوہر پر ہونے والے پُر تشدد حملے سے دکھی اور دل شکستہ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ افسوسناک واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے شوہر کو فوری اسپتال منتقلی نے دل کو سکون دیا جبکہ عوام کی جانب سے دعا کرنے اور نیک خواہشات کے باعث میرے شوہر کی حالت تسلی بخش ہے۔

نینسی پیلوسی نے کہا کہ ان کا خاندان تمام افراد کا نہایت شکر گزار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان نینسی پیلوسی کے شوہر پر قاتلانہ حملہ

واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کو امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر ہتھوڑے کی مدد سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے تھے۔

واقعے کے فوری طعد پال پیلوسی پرحملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کی شناخت 42 سال ڈیوڈ ڈیپے کے نام سے ہوئی تھی، ملزم پر اقدام قتل، چوری سمیت دیگر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا مقصد نینسی پیلوسی کو نقصان پہنچانا تھا تاہم خوش قسمتی سے وہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -