اشتہار

شمالی وزیرستان میں پولیس اے ایس آئی کے گھر پر حملہ، 8 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان میں رات گئے پولیس اے ایس آئی کے گھر پر حملہ ہوا ہے دہشتگردوں کی فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈانڈے سید خیل میں رات گئے دہشتگردوں نے پولیس کے اے ایس آئی کے گھر پر حملہ کیا۔ اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی امین اللہ اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت گھر میں موجود افراد نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل بازار میں دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ کیا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات نے پولیس جوانوں کو دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر شاباش دی ہے۔ آئی جی نے ایس ایچ او گومل اسٹیشن کو فون کرکے پوری ٹیم کی بہادری کی تعریف کی اور ان کے لیے 50 ہزار روپے انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں