جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بنوں میں دہشتگردوں کا تھانہ احمد زئی اور برگنتو چوکی پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں میں شرپسندوں نے رات گئے تھانہ احمد زئی اور برگنتو چوکی پر اچانک حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھرپور جوابی کارروائی کرکے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا، حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل بھی تھانہ میریان پر شرپسندوں نے رات گئے اچانک حملہ کردیا تھا، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

- Advertisement -

کراچی میں 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تھانے میں نصب تھرمل کیمرے کونشانہ بنایا، اس دوران چھوٹے، بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں