بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے بلیڈ سے حملہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن اسلام آباد میں نجی چینل میں انٹرویو دینے کے بعد جارہے تھے جہاں دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے ان پر بلیڈ سے حملہ کیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں رؤف حسن زخمی ہوگئے، تصویر میں ان کے چہرے سے خون بہتا دیکھا جاسکتا ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

- Advertisement -

عینی شاہد صحافی کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر کل بھی حملے کی کوشش کی گئی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو زدوکوب کرنے پر سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مرکزی ترجمان پر حملہ ناقابل قبول ہے، رؤف حسن پر حملہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا، پولیس موقع پر موجود ہے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں جن خواجہ سراؤں نے  یہ حملہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں