اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

روس اسکریپال اور اس کی بیٹی پر زہریلی گیس سے حملہ کرکے پچھتارہا ہوگا: برطانوی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا ہے کہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی یولیا اسکریپال پر زیریلی گیس سے حملہ کرنے پر روس کو خود افسوس ہورہا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی یولیا اسکریپال پر اعصاب شکن زہر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ روس ایسا کرکے خود پچھتا رہا ہوگا، اگر وہ اس قسم کی کارروائیاں دوبارہ کرے گا تو اس کا نتیجہ بہت منفی نکلے گا۔

دوسری جانب برطانوی تحقیقاتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سالسبری میں اسکریپال اور اس کی بیٹی پر حملہ کرنے والا روسی جاسوس ہے جو صدر پیوٹن سے ’ہیرو‘ کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکا ہے۔

روسی جاسوس پر حملہ، ملزم روسی صدر سے ایوارڈ وصول کرچکا ہے، دعویٰ

تحقیقاتی ویب سائٹ کے مطابق روسی جاسوس پر حملہ کرنے والا رسلن بوشیرو کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے جو روسی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہے۔

واضح رہے کہ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاکاروا نے تحقیقاتی ویب سائٹ کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویب سائٹ کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں روسی جاسوس اور اس کی بیٹی پر حملے کے بعد روس اور برطانیہ کے تعلقات میں شدید تناؤ دیکھنے میں آیا، علاوہ ازیں اس معاملے پر دیگر ملکوں نے بھی آواز اٹھائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں