اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

تیل تنصیبات پر حملہ عالمی معیشت پر حملہ ہے: سعودی فرمانروا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں نہ صرف سعودی عرب کی تیل تنصیبات بلکہ عالمی معیشت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ میں سعودی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی تنصیبات پر حملے میں دنیا بھر کو ہونے والی تیل کی فراہمی کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنی تنصیبات پر ہونے والے بزدلانہ حملوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامئے میں کہا گیا کہ کابینہ نے آرامکو تیل تنصیبات پر حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا۔

سعودی کابینہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کا مقابلہ کریں چاہے یہ کہیں سے بھی کیے گئے ہوں۔

ایران، خطے اور عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہے: سعودی عرب

اعلامئے میں کہا گیا کہ تیل تنصیبات پر بزدلانہ حملے سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر حملوں کے سلسلے کی کڑی ہے، اس حملے نے آزادانہ جہازرانی اور عالمی معاشی نمو کے استحکام کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کو ریاض، خطے اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں