بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

سوات میں اسکول وین پر حملہ ، ڈرائیور جاں بحق اور 2 طلبا زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: اسکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور 2 طلبا زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق سوات کے علاقےگلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 طلبا زخمی ہو گئے۔

مقتول کے ورثا اور علاقہ مکین نے لاش چوک پر رکھ کر احتجاج کیا ، مظاہرین نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

گذشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔

سی ٹی ڈی پختونخواہ ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے رحیم آباد سوات میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے تھے ، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ 1 دہشت گرد افغانستان سے بم بنانے کی تربیت حاصل کر کے آیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر اور 3 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں