تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’’سندھ ہاؤس پر حملہ صوبہ سندھ پر حملہ ہے‘‘

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہاؤس پر حملے کو دہشتگرد کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس پر حملہ  صوبہ سندھ پر حملہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہاؤس پر حملے کے بعد اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پولیس چوکیوں کوعبورکرکےحملہ آوروں کاسندھ ہاؤس پہنچناسوالیہ نشان ہے، منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا یہ حملہ سندھ پر حملے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں سندھ ہاؤس دراصل سندھ کی ایک شناخت ہے، عمران خان نےسندھ پرلشکرکشی کرواکر اپنا اصل بغض ظاہرکردیا، عمران خان نےچادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی شکست دیکھ کربوکھلاچکے ہیں، سندھ ہاؤس پرحملہ کرکےاپنی فسطائیت کااظہارکیاگیا لیکن اوچھےہتھکنڈوں سے172ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہوسکتی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم قانون کوہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں ہیں لیکن جانتے ہیں کہ سرکش عناصر سے کیسے نمٹاجاتاہے۔

واضح رہے کہ جمعے کی شام سندھ ہاؤس اسلام آباد کے باہر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکن دروازہ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل

کارکنوں نے ہاتھوں لاٹھیاں اور لوٹے بھی اٹھا رکھے تھے ، درجنوں کارکن سندھ ہاؤس کا داخلی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو پولیس نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایک ایم این اے فہیم خان نے کہا کہ سندھ پولیس کے غنڈے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں سندھ پولیس کے غنڈے نےہمیں سندھ ہاؤس نہیں جانےدیا سندھ پولیس کے غنڈوں نےہم پر حملہ کیا سندھ پولیس کے غنڈے زرداری کے پیسے بچانے کےلیے بیٹھے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -