بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے دھرنے میں جانے کی کوشش کی، محافظوں اور کارکنان کے روکنے پر حملہ آور نے خودکش دھماکا کردیا۔
حملہ آور اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پرآیا تھا، دھماکے کے بعد حملہ آورکا ساتھی فرار ہوگیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے جائے وقوع کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سردار اخترمینگل اور بی این پی کی قیادت اور شرکا محفوظ رہے۔
صوبائی حکومت گزشتہ رات سے بی این پی قیادت سے رابطے میں ہے، بی این پی مینگل کے وفد کی گزشتہ رات انتظامیہ سےملاقات ہوئی۔
حکومتی وفد کا سردار اختر مینگل سے آج ملاقات پراتفاق ہوا ہے، سردار اختر مینگل، دھرنے کے شرکا،عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔