ملتان: صوبہ پنجاب کے علاقے جلال پور پیروالہ میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور نے بھی خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے جلال پور پیروالہ میں حملہ آور نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا، بیٹی شامل ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق رشتے کے تنازع پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ملتان میں دشمنی پرفائرنگ،10 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
خیال رہے کہ 4 روز قبل جلال پور پیروالا کے علاقے درآب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
آئی پنجاب پولیس نے جلال پورپیر والا میں فائرنگ سے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی تھی۔
لاہور : دشمنی کا شاخسانہ، دو سگے بھائی کزن سمیت فائرنگ سے جاں بحق
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں لاہور کے علاقہ داروغہ والا میں فائرنگ سے دو سگے بھائیوں اور ان کے کزن سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ بٹ اور قصائی گروپوں کے درمیان ہوا تھا جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔