اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر: حملے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت چار اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کمشیر میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز پر حملہ مقبوضہ کمشیر کے ضلع ڈوڈا میں ہوا۔ اس موقع پر حملہ آوروں اور بھارتی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی میجر اور اہلکار کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈوڈا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں اور بھارتی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس واقعے کے بعد ڈوڈا اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کر دی ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں