جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

گلبرگ اور ڈیفنس میں پولیس پر حملوں میں مماثلت سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر آ گئی ہے۔

کراچی پولیس کے تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ شہر قائد کے علاقوں گلبرگ اور ڈیفنس میں پولیس پر ہونے والے حملوں میں مماثلت سامنے آ گئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق دونوں واقعات میں 30 بور اسلحہ استعمال کیا گیا تھا، پولیس پر یہ دونوں ہی حملے جمعے کے روز ہوئے، اور سرکاری اسلحہ بھی چھینا گیا۔

- Advertisement -

12 جولائی کو ڈیفنس میں ہونے والے حملے میں ہیڈ کانسٹیبل خالد زخمی ہو گیا تھا، جب کہ 19 جولائی کو گلبرگ میں ہونے والے حملے میں یوسف شہید ہو گیا تھا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعات کے خول جمع کر لیے گئے ہیں جنھیں میچنگ کے لیے فارنزک بھجوا دیا گیا ہے، دونوں واقعات میں عینی شاہدین کے بیانات سے بھی طریقہ ورادت میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ یکم جون کو پولیس اہلکار قمر آزاد لسبیلہ ہوٹل پر فائرنگ سے جاں بحق ہوا، 3 جون کو سہراب گوٹھ، گنا منڈی کے قریب سڑک کنارے بیٹھے پولیس اہلکار یاسین جاں بحق ہوا تھا، جب کہ 7 جولائی کو کریم آباد پر ڈی ایس پی علی رضا کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں