پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

ملک میں علی امین گنڈاپور کے اغوا کی مہم چلائی گئی، عطا اللہ تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈاپور کے اغوا کی مہم چلائی گئی۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنے کارکنان کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے وہ گزشتہ 24 گھنٹے سے کہاں چھپے ہوئے تھے؟ وہ ایک غیر ذمہ دار شخص ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کی گمشدگی کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا؟ وہ جواب دیں بھاگے کیوں اور چھپے کیوں؟ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا، ثابت ہوا جو حکومت کہہ رہی تھی وہ سچ تھا۔

- Advertisement -

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور دیگر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اغوا کر لیا گیا، کیا وزیر اعلیٰ ایسے اغوا ہوتے ہیں کہ جو پھر اپنی اسمبلی میں نکل آئیں؟ پی ٹی آئی کا منصوبہ تھا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی منصوبہ بندی ناکام ہوئی اس لیے وہاں سے بھاگے، تحریک انتشار کے لوگوں نے جھوٹے الزام لگائے، ان کا اصل چہرہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے، ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے مزید ایکسپوز ہوں گے؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور غیر ذمہ دار شخص ہیں امن تباہ کرنے کی کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں