پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

’اللہ کرے بانی پی ٹی آئی اپنے بیان پر قائم رہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سابق وزیر اعظم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کے اعلان پر کہا ہے کہ اللہ کرے بانی پی ٹی آئی اپنے بیان پر قائم رہیں۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ تاجکستان اور قازقستان انتہائی کامیاب رہا، ان کے دورے کے دوران کراچی پورٹ پر تفصیلی بات ہوئی، دوست ممالک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ مختلف شعبوں میں تجارت کے فروغ کے بے شمار مواقع ہیں، روس سے پاکستان کے تعلقات بھی آنے والے دنوں میں بڑھیں گے، قازقستان میں وزیر اعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، ایس سی او فلسطین کے معاملے پر وزیر اعظم کا مؤقف تاریخی تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن شروع ہوگئی ہے جبکہ بدعنوان اور کرپٹ عناصر کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے، جو لوگ ٹیکس ادا کر سکتے ہیں انہیں فوری ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جبکہ ٹیکس چور کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق اے پی سی بلانے کیلیے مشاورت کا آغاز کیا ہے، اے پی سی بلانے کیلیے اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، بانی پی ٹی آئی کا بھی کانفرنس میں شرکت سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں ایک حملہ ہوا جس میں ہدایت اللہ صاحب شہید ہوئے، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں یہ پاکستان کے خلاف ہے، جو بھی پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں کھیل رہا ہے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عزم استحکام آپریشن ایک وژن کا نام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں