تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تحریک انصاف کو توڑنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، پرویز الٰہی

پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو توڑنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ عوام اور فوج کو لڑانے کا ایجنڈا نوازشریف اور نریندر مودی کا ہے، پنجاب حکومت نے شور مچایا تھا زمان پارک میں دہشت گرد ہیں، انٹرنیشنل میڈیا کی موجودگی میں یہ جعلی کارروائی ڈالنے میں ناکام رہے۔

پرویزالٰہی نے پارٹی چھوڑنے والے افراد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی خانہ بدوشوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، تحریک انصاف کو توڑنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحدہے اور رہے گی، تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے اسلام اور پاکستان سے مخلص نہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دور حکومت میں پاک فوج اور دفاع پاکستان کو مزید مضبوط کیا، مغربی دنیا میں پاک فوج کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت پنجاب میں حالات پھر خراب کرنا چاہتی ہے، محسن نقوی اور ان کا ٹولہ ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہے،

لاہور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی رکنیت کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے، بحالی کا عمل آگے بڑھے تو وفاق اور صوبوں میں سیاسی بحران کا حل نکل سکتا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگراں حکومتیں آئینی طور پر ختم ہو چکی ہیں، غیر قانونی نگران حکومتوں کے خاتمے کیلئے عدلیہ سے رجوع کریں گے۔

ہمارے جوان بارڈر پر بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہو رہے تھے، نوازشریف، مودی اور جندال کو بغیر ویزا گھر بلاکر کھانےکھلا رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -