ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

سینئر سرکاری افسران کے موبائل ہیک کرنے کی کوشش بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینئر سرکاری عہدے داران کے موبائل فون ہیک اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش کو بے نقاب کر دیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق موبائل فون ہیک اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش سکیورٹی اداروں نے بے نقاب کی، سینئر عہدے داران کے نام پر سرکاری افسران اور بیوروکریسی سے حساس معلومات لینے کی مذموم کوشش کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق واٹس ایپ پر موبائل فون ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی بھی کوشش کی گئی، سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور کسی بھی غیر متعلقہ میسج کا جواب نہ دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

- Advertisement -

وزیر اعظم ہاؤس نے ہدایت کی کہ غیر متعلقہ موبائل فون پیغام ملنے پر فوری کابینہ ڈویژن کو اطلاع دی جائے، پاکستان کے سکیورٹی ادارے اس معاملے میں پوری طرح الرٹ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں