تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سرعام شہری کے اغوا کی کوشش، ناکامی پر متاثرہ شخص کی پٹائی

نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا، شہری کو سرعام اغوا کرنے میں ناکامی پر ملزمان نے متاثرہ شخص کی درگت بنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اغوا کی ہولناک واردات سامنے آئی جس نے شہریوں کے دلوں میں خوف بٹھا دیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دہلی سے متصل صنعتی شہر گریٹر نوئیڈا میں کار سوار ملزمان نے رات گئے ایک شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن جب اسے اغوا نہ کرسکے زمین پر گرا کر لاٹھی، ڈنڈوں اور گھونسوں متاثرہ شخص کی خوب پٹائی کی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ راجکمار نامی شہری کی پٹائی کے دوران مجمع اکھٹا ہونے کے باعث کار سوار ملزمان نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں اپنی عاقبت جانی تاہم ملزمان کے اس طرح سرعام شہری کے اغوا کی کوشش نے بھارتی پولیس کے حالات بہتر ہونے کے دعوے کا پول کھول دیا۔

راجکمار نامی متاثرہ شخص الیکٹریشن کا کام کرتا ہے اور گریٹر نوئیڈا کے گاوں چھترپور کا رہائشی ہے۔

Comments

- Advertisement -