بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پنجاب میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، مبینہ ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ : پنجاب میں چار سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے گاؤں 49 ٹو ایل میں چار سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم رفیق نے وقوع سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

ملزم رفیق نے پولیس کو بیان درج کروایا کہ متاثرہ بچی اپنی والدہ کے ہمراہ میری دکان سے چیز لینے آئی تھی جس کے آدھے گھنٹے بعد بچی کے ورثا آئے اور پروپیگنڈا شروع کردیا۔

زیر حراست دکاندار کا کہنا تھا کہ پرانی عداوت کی بنا پر چار روز پہلے بھی گالی گلوچ کی گئی تھی اور اب زیادتی کی کوشش کرنے کا الزام لگاکر گرفتار کروا دیا گیا۔

مذکورہ معاملے میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اصل حقائق تک پہنچنے کےلیے تفتیش کی جارہی ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں بہاول واہ میں بااثر شخص نے 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں