بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

کراچی میں نوکری کے بہانے خاتون سے زیادتی کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں مالی مدد اور نوکری کے بہانے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

شرافی گوٹھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حاجی خان کے خلاف مدعی خاتون نے مقدمہ درج کرایا جس میں خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم نے مدد اور نوکری کے بہانےبلا کر زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے معاشی طور پر پریشانی کے باعث ملزم سےفون پررابطہ کیاتھا، ملزم نےخاتون کو مدد کے بہانےداؤد چورنگی کے قریب بلایا جہاں زیادتی کی کوشش کی گئی تو خاتون نے ویڈیو بنا لی۔

پولیس نے بتایا کہ ویڈیو میں ملزم کو غیراخلاقی حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں زیادتی اور جعلسازی کی دفعہ شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں