تازہ ترین

پنجاب میں چھ سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پسرور : پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام ہوگئی، شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملک میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں، پسرور میں بچے کے شور شرابے نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے سے بچالیا۔

صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر پسرور میں کمسن بچے کی چیخ و پکار نے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پسرور کے علاقے رحمان پورہ میں محنت کش کے بچے سے زیادتی کی کوشش کی جارہی تھی کہ 6 سالہ بچے نے شور شرابہ شروع کردیا۔

بچے کا شور سن کر لوگ جمع ہوگئے اور ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانے بنانے لگے، بعدازاں لوگوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ایک زیر تعمیر مکام پر بطور مزدور کام کررہا تھا۔
دل دہلا دینے والا واقعہ : 4 سالہ بچی سے 12 سالہ ملزمان کی ذیادتی
خیال رہے کہ دو روز قبل لودھراں کے نواحی علاقے میں دو سفاک ملزمان نے 4 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، 13 اور 12 سالہ ملزمان بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فصلوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

Comments