پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، پولیس نے پانچ ملزمان گرفتار کر کے آٹے سے لدے چار ٹرک پکڑلئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آٹے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

پولیس نے بتایا کہ آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آٹے سے لدے چار ٹرک قبضے میں لے کر پانچ افراد کو گرفتار کرلیا اور مقدمات درج کرلیے ہیں۔

حکام نے کہا کہ ٹرکوں سے بیس کلو کے 3300 تھیلے اور پچاس کلو کے 440 تھیلےبرآمد ہوئے، زیرحراست ملزمان آٹے کی نقل و حمل کے متعلق کوئی پرمٹ پیش نہیں کرسکے۔

دوسری جانب بہاولنگر میں بھی چینی اورگندم کی اسمگلنگ کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے گندم اور چینی سے بھرے 3 ٹرک پکڑ لئے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹرکوں سے 3000 بوری چینی اور 1760بوری گندم برآمد ہوئی ، پکڑی گئی چینی اور گندم کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں