کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈالر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چین جانے والے غیرملکی سے38 ہزار سے زائد ڈالرز برآمد کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے نے کارروائی کرتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈالر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور چین جانے والے غیر ملکی مسافر سے 38 ہزار سے زائد امریکی ڈالرز برآمد کرلئے۔
حکام نے بتایا کہ ایک کروڑ 68 لاکھ دو ہزار 455 روپے کے مساوی رقم امادو الفا نامی سری لنکن شہری سے برآمد کئے گئے۔
غیر ملکی ایئر لائن سے سفر کے خواہشمند مسافر سے امریکی کرنسی دوران تلاشی برآمد کی گئی، کرنسی ضبط کرکے مسافر کو سفر کی اجازت دے دی گئی۔
قوانین کے تحت پاکستان سے ہر مسافر کو پانچ ہزار ڈالرز کے مساوی کرنسی بیرون ملک جانے کی اجازت ہے۔