کراچی : پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، دوحہ جانے والے مسافر کےسامان سے 20 ہزار ڈالر برآمد ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی روانگی پر کسٹمز عملےنےشک کی بنیاد پر مسافر کو روک لیا۔
ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ مسافر سے ہزاروں ڈالرز بر آمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کراچی سے دوحہ جانے والے مسافر کےسامان سے 20 ہزار ڈالر برآمد ہوئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ کرنسی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ضبط کر کے ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم منی لانڈرنگ کے اصل مجرموں کیلئےمسافر زیر تفتیش ہے۔
گذشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 14لاکھ سےزائدبھارتی اور دیگر کرنسی برآمد کی تھی۔