کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے کی وائٹ آئس برآمد کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے چار کلو گرام وائٹ آئس برآمد کی گئی، پارسل کراچی سے مرزا اسد نامی شخص نے بحرین کے لیےبک کرایا تھا، منشیات کو مہارت سے ڈرائی فروٹ کے ٹن میں چھپایا گیا تھا، برآمد کی جانے والی وائٹ آئس کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔
حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


