تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نان کسٹم پیڈ اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

کراچی: مدینہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حب ریور روڈ پر کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس سے اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو حراست میں لے کر 170کلو چھالیہ برآمد کرلی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سامان میں 10کارٹن سگریٹ، 10 کارٹن چاکلیٹ، 20 کارٹن دودھ، 45 بنڈل گیس پائپ شامل ہیں، ملزم کیخلاف تھانہ مدینہ کالونی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بھٹائی کالونی میں ڈکیتی مزاحمت میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا، فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز کورنگی بھٹائی کالونی میں پیش آیاتھا، مقتول شعیب کراچی پولیس آفس میں نائب قاصد تھا۔

Comments

- Advertisement -