منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سینٹرل جیل لاڑکانہ میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ کی سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے جیل میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں منشیات اسمگلنگ کی ماضی میں بھی کوششیں کی جاچکی ہے جسے جیل انتظامیہ نے انتہائی کامیابی سے ناکام بنایا اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا ہے۔

ایک مرتبہ پھر منشیات کی ترسیل ناکام بنائی گئی ہے، جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منشیات سینٹرل جیل کے قیدی وقار کی شیمپو کی بوتل سے برآمد ہوئی جب کہ قیدی قربان اور علی کلہوڑو کے سامان سے بھی منشیات برآمد ہوئی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل اشفاق احمد کلوڑ نے کہا ہے کہ منشیات قیدی علی کلہوڑو نے منگوائی تھی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ منشیات لانے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں