ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

روسی صدر کے ’دماغ‘ الیگزینڈر دوگین قاتلانہ حملے میں بچ نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے معاون خاص الیگزینڈر دوگین پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام ہوگئی جبکہ ان کی بیٹی کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسفی اور تجزیہ کار الیگزینڈر دوگین کو ولادیمیر پیوٹن کا ’دماغ‘ کہا جاتا ہے۔ ان کی بیٹی والد کی کار میں سفر کر رہی تھی کہ اس دوران اچانک زوردار دھماکا ہوگیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: یوکرین نے سینکڑوں روسی فوجیوں کو زہر دے دیا

- Advertisement -

بم دھماکے کا واقعہ راجدھانی ماسکو کے قریب پیش آیا۔ الیگزینڈر دوگین بیٹی کے ساتھ گاڑی میں سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم انہوں نے آخری لمحات پر گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا۔

کار بم دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ الیگزینڈر دوگین بھی خبر ملتی ہی پہنچ گئے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں