بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام ، ملزم فرار

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ: سندھ میں تسلسل کے ساتھ کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں، مگر اس قبیح فعل کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے جاسکے۔

گذشتہ روز خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں سات سالہ مومنہ لاڑک کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، ننھی بچی کی لاش کیلوں کے باغات سے ملی تھی۔

آج اسی طرح کا ایک اور واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں پیش آیا، جہاں گاؤں میر خان لغاری میں ایک شخص بہلا پھسلا کر چھ سالہ بچی کو ایک خالی مکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی، بچی کی چیخ وپکار پر علاقہ مکین جمع ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  خیرپور: ایک اور ننھی کلی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل

مقامی پولیس کے مطابق بچی کے اہل خانہ کی جانب سے تھانہ سکرنڈ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے اور مقدمے میں نثار نامی شخص کو نامزد کیا گیا ہے،جس کی تلاش کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال سندھ میں بچوں کے اغوا اور زیادتی سے متعلق آٹھ ماہ کی رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق جنوری سے اگست 2020 تک سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 93 واقعات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ 18 کیسز خیرپور میں رپورٹ ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں