جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

9 مئی کے بعد جو پارٹی سے الگ ہوئے انھیں پلانٹ کرنے کی کوشش ہورہی ہے، حامد خان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جو پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے انھیں دوبارہ پلانٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا کہ 9 مئی کے بعد یہ لوگ بھاگ کر پارٹی سے الگ ہوئے تھے، ان لوگوں نے نئی پارٹی بنائی اور سربراہ جہانگیر ترین اور علیم خان کو بنایا، یہ لوگ سمجھ رہے تھے پاکستان تحریک انصاف ختم ہوجائے گی۔

انھوں نے کہا کہ آج یہ لوگ واپسی کی باتیں کررہے ہیں جبکہ پارٹی پر مشکل آئی تو یہ بھاگ گئے تھے، کیا محبت واپس آنے میں سوا سال لگ گیا، جنھوں نے انھیں پارٹی سے الگ کیا تھا اب وہ دوبارہ پلانٹ کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

حامد خان نے کہا کہ اب ان لوگوں کو پارٹی کا حصہ بنانے کیلئے تگ ودو کی جارہی ہے، ان لوگوں کو دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پہلے تشدد ہوا تھا تو اب کیوں تشدد نہیں ہورہا، اس کا مطلب انھیں لانچ کیا جارہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا ک پارٹی کو توڑنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوگئے تو اب پالیسی تبدیل کردی گئی، وکلا پر تشدد نہیں کیا گیا کیونکہ ہماری تحریک کی وجہ سے انھیں خوف تھا۔

انھوں نے کہا کہ مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں آیا اس لیے کیونکہ کبھی ان کیساتھ رابطہ تک نہیں کیا، الیکشن چوری ہوئے تو ہم نے احتجاج بھی کیا اورعدالتوں کا بھی رخ کیا ہم نے آئینی و قانونی، سیاسی راستہ اختیار کیا، یہ لوگ تو پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

حامد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پالیسی واضح کی جو لوگ مشکل میں چھوڑ گئے واپس نہیں آئیں گے، یہ تو وہ لوگ ہیں جنھوں نے دوسری پارٹی بنا دی، دباؤ برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں اور اس حد تک چلے گئے کہ دوسری پارٹی بنا دی۔

انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری ثابت کردیں کہ میں آسٹریلیا میں تھا، اس سے بڑا جھوٹ نہیں ہوسکتا، 2016 کے بعد سے آسٹریلیا میں گیا ہی نہیں ہوں۔ میری نظرمیں ایسے لوگوں کی واپسی نہیں ہونی چاہیے جنھوں نے الگ پارٹی بنائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں