تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کینو کی کھیپ میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنیکی کوشش

سعودی عرب کے ادارہ انسداد منشیات نے کینو کی کھیپ میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے کینو کی کھیپ میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور اسمگلنگ کے الزام میں دو شامی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے محکمے نے بتایا ہے کہ مذکورہ ملزمان وزٹ ویزے پر آئے ہوئے تھے اور اپنے ساتھ کینو کی کھیپ لارہے تھے۔

دونوں ملزمان کے سامان کی تلاشی لینے پر انکشاف ہوا کہ کینو کے کاٹن میں نہایت ہوشیاری کے ساتھ نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں۔

محکمے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 12 لاکھ 72 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے سخت ترین قوانین لاگو ہیں۔

کچھ عرصہ قبل سعودی عرب میں چنے کی بوریوں میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی انوکھی کوشش

محکمہ انسداد منشیات نے چنے کی بوریاں ضبط کرکے ان میں چھپائی گئی ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کرکے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ہونے والے غیرملکیوں میں ایک بھارتی اور ایک یمنی شہری شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -