ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شرکاء کی تعداد کم ہونے سے نوازشریف کا مشن متاثر نہیں ہوگا، رانا ثناء

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ جمعے کو لاہور پہنچ جائیں گے اور پھر ریلی کے شرکاء کی تعداد دیکھ کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے تاہم تعداد کم یا زیادہ ہونے سے نوازشریف کے مشن میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق آج رات 7 سے 8 بجے تک گوجرانوالہ پہنچنا ہے اور پھر جمعے کو لاہور پہنچنے کا پروگرام ہے، ریلی کو مقام تک لے جانے کا پریشر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو شرکاء کی تعداد دیکھنی ہے تو ریلی کو لاہور میں پہنچنے دیں پھر نوازشریف کے حامیوں کی تعداد دیکھ کر سب کے ہوش اڑ جائیں گے، شرکاء کی تعداد کم یا زیادہ ہونے سے نوازشریف کے مشن میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

پڑھیں: دینہ میں نوازشریف کا کارکنان سے خطاب

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ میں اس وقت دینہ میں موجود نہیں ہوں اس لیے صحیح تعداد کا علم نہیں مگر یہ کہہ سکتا ہوں کہ خاصی بڑی تعداد بھی اس وقت کنٹینر کے ارد گرد موجود ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ تہمینہ درانی نے جو کہا وہ اُن کی ذاتی رائے ہے، ہم کسی کی رائے کو تبدیل نہیں کرسکتے اور نہ ہی اُس پر تبدیل کرنے کا زور دے سکتے ہیں، کوئی بھی شخص رائے دینے سے قبل عوامی جوش و جذبے کو دیکھ لے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں