تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اٹک: بس کھائی میں جاگری، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اٹک: پنجاب کے ضلع اٹک میں بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اٹک کے علاقے حسن ابدال میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کیا جارہا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور کمسن بچی بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس لاہور سے مردان جارہی تھی، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کو حادثہ کار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں مسافر بس اور وین کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار افراد متاثرہ گاڑیوں میں پھنس گئے،  جائے وقوعہ پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت  متعدد زخمیوں اور لاشوں کو کوچ اور وین کی باڈی کاٹ کر نکالا   اور سول اسپتال خیر پور منتقل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -