اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

اٹک: انسدادِ ڈینگی مہم سے طالبات کی جان خطرے میں پڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک: پنجاب کے شہراٹک میں انسدادِ ڈینگی مہم سے طالبات کی جان خطرے میں پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں واقع جنڈ گرلز ہائی اسکول میں ڈینگی مار اسپرے کیا گیا، اسپرے سے اسکول میں زیرِتعلیم سو سے زائد طالبات بےہوش ہوگئیں جبکہ تیرہ کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں بے ہوشی کی حالت میں فوری اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کئے گئے، جہاں ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی،جگہ کم پڑنے پر اسپتال کے باہر بستر لگانا پڑگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق طالبات کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسکول کے اوقات کے دوران اسپرے کرنے پر خادم اعلی شہباز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

مشیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ کو ہیلی کاپٹر پر اٹک پہنچنے کا حکم دیا گیا جبکہ سپرے کرنےو الی ٹیم اور ٹی ایم او کو فوری معطل کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں