پنجاب کے شہر اٹک میں سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اٹک میں سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا۔
بچی سے زبردستی شادی کرانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، حضرو پولیس نے دلہا نعیم اسکے 4 بہن بھائیوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔
حضرو پولیس نے 12 سالہ بچی کے 60 سالہ سوتیلے باپ طیب کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ نکاح خواں موقعے سے فرار ہوگیا۔