ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سعودی ویزا اور اقامہ ہولڈرز متوجہ!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ابشر کی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ ہماری ویب سائٹ کی سروسز دن بھر جاری رہتی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی اقامہ اور ویزا ہولڈرز سمیت دیگر صارفین دن بھر میں کسی بھی وقت ابشر بزنس کی سروسز سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

ابشر بزنس انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ صارفین کسی بھی وقت پاسپورٹ کو اپ ڈیٹ کراسکتے ہیں، جبکہ مقیم کی رپورٹ اور اقاموں کی تجدید بھی ممکن ہے۔

اسی طرح ویزوں کا اجرا، دستاویزات کی وصولی، نقل کفالہ، پیشوں کی تبدیلی، اور دوسرے شخص کو اپنی جگہ ابشر استعمال کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا جاسکتا ہے۔

خیال ہے کہ ابشر کا سعودی عرب کے بڑے آن لائن پلیٹ فارمز بھی شمار ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں