کراچی : ایس ایس یو اہلکار کی کورونا وائرس سے شہادت بعد دوران بیماری کی آڈیو سامنے آگئی، جس میں اہلکار اچھے اسپتال اور دوا کے لیے درد ناک انداز میں درخواست کرتارہا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے شہید ہونے والے ایس ایس یو اہلکار محمدراشد کی دوران بیماری کی آڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں اہلکار نے چھٹی اور سہولتیں نہ ملنے کا شکوہ کیا اور اچھے اسپتال اور دوا کے لیے درد ناک انداز میں درخواست کرتارہا۔
سینٹرل زون پولیس نے بتایا اہلکارمحمدراشد ایمرجنسی ڈیوٹی پرشارع نورجہاں میں تعینات تھا، ایس پی گلبرک واقعےکی تحقیقات کررہے ہیں، جوان 2جون کو سکھر میں اپنے گھر روانہ ہوا تھا۔
ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ ایس ایس یوکےجوان محمدراشدکی موت پرافسوس ہے، جوان عارضی طورپرشارع نورجہاں تھانے میں تعینات تھا، محمدراشد کی وفات سے قبل کی آڈیو کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔
عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ایس پی گلبرگ کوتفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، انکوائری میں کسی کی غفلت پائی گئی تو بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔