کراچی میں 2024 میں جہاں 100 سے زائد شہری اسٹریٹ کرائمز کے دوران مزاحمت پر قتل ہوئے وہیں ٹریفک حادثات میں بھی بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
اس کے علاوہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں بے ہنگم ٹریفک میں محض لاپروا ڈرائیونگ مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ مجموعی طور پر نظام کی ناکامیوں کا عکاس بھی ہے، انتظامیہ کی جانب سے نظرانداز کیے جانے والے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے سے لے کر ٹریفک پولیس عملے تک، شہر کی سڑکیں سنگین بدانتظامی کی داستان سناتی ہیں جن کے مہلک نتائج سامنے آتے ہیں۔
آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کی شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت کے باوجود 2024 میں کتنے شہریوں نے اپنی جان گنوائی اس بارے میں جاننے کے لئے سنیئے سعدیہ شمیم کی اس آڈیو رپورٹ میں۔۔۔
- Advertisement -