بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پر 1 ہزار 30 افسران کا آڈٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پر 1 ہزار 30 افسران کاآڈٹ رپورٹ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو ارسال کردی گئی، جس میں کےپی میں 300 افسران سے ناقص کارکردگی پر جواب طلب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پر 1 ہزار 30 افسران کاآڈٹ کیا گیا ، جس کی رپورٹ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو ارسال کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کےپی میں 300 افسران سے ناقص کارکردگی پر جواب طلب کیا ، 50 فیصد سے کم آڈٹ اسکور پر متعلقہ افسران سے جواب طلب کیاگیا۔

چیف سیکریٹری نے افسران سےاستفسار کیا ہے کہ شکایات کیوں حل نہیں ہورہیں؟ جبکہ رپورٹ میں500 سے زائد افسران کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیاگیا ہے۔

چیف سیکریٹری نے220 سے زائد افسران کواعلیٰ کارکردگی پرسراہتے ہوئے کہا شکایات کےحل میں کوتاہی پرسخت ایکشن لیا جائےگا۔

خیال رہے پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، 15لاکھ شہریوں کاپاکستان سٹیزن پورٹل پراظہار خیال کیا اور لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔

عدادو شمار کے مطابق پنجاب کی 1038351میں سے976482 شکایات حل ہو چکی ہیں، وفاق کی 875026 میں سے 781094 شکایات اختتام کو پہنچیں جبکہ کے پی کی 266276، سندھ میں 149،898 شکایات اور بلوچستان کی 20031 شکایات حل کی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں