جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

آڈیٹر جنرل رپورٹ : زکوٰة اور بیت المال کے بجٹ میں بےضابطگیوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر آڈیٹرجنرل کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں زکوٰۃ اوربیت المال کے بجٹ میں بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹرجنرل کے رپورٹ کے مطابق سال2019-20میں محکمہ زکوٰة کابجٹ 7ارب38کروڑ تھا، ٹوٹل بجٹ کی رقم کا13 فیصد آڈٹ ہواجو 961 ملین بنتی ہے،961ملین میں سے574ملین کی بےضابطگیاں سامنے آئیں، آڈیٹر جنرل کے کئے گئےآڈٹ میں 60فیصد رقم میں بے ضابطگیاں پائی گئیں، بیت المال کا کل بجٹ 5 ارب روپے ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت المال بجٹ میں3.1ارب کی بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے، بیت المال کے کل بجٹ میں بےضابطگیوں کی شرح62فیصد ہے۔

دوسری جانب کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وزارت صحت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیا آئیسولیشن اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

نئےآئیسولیشن اسپتال کی تعمیر پرایک ارب 30کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، آئیسولیشن اسپتال کی تعمیر کا آغاز26مارچ سے ہوا ہے، جس کی تکمیل5 مئی تک متوقع ہے، آئیسولیشن اسپتال میں مشتبہ مریضوں کلئےسہولتیں موجود ہوں گی۔

وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاق نےڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئےخصوصی مالی پیکج کی منظوری دی ہے،
ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کو ایک بنیادی تنخواہ اضافی دی جائے گی، وفاق نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کیلئے شہدا پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حاجی کیمپ کے قرنطینہ میں چین میں پھنسے طلبا کو واپسی پر رکھا جانا تھا، حکومت نے بعد میں فیصلہ تبدیل کیا، حاجی کیمپ قرنطینہ میں بنکاک اورافریقاسےآنےوالےمسافروں کورکھاگیا۔

یہ قرنطینہ 24اپریل کو کامسیٹس یونیورسٹی منتقل کیا گیا، حاجی کیمپ میں اب نیاقرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے، نئے قرنطینہ مرکز میں تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں