ساٹھ اور 70 کی دہائی کی مشہور اداکارہ آڈرے ہپ برن کو فیشن آئیکون سمجھا جاتا ہے۔ اس نے لباس اور فیشن میں کئی نئی جہتیں ایجاد کیں۔ اسے بیسویں صدی کی سب سے فیشن ایبل شخصیت بھی سمجھا جاتا ہے۔
آڈرے ہپ برن ایک جرات مند عورت تھی۔ اس نے خواتین سے منسوب کئی فرسودہ روایتوں کو توڑا جو اس وقت مغربی معاشرے میں بھی قائم تھے۔ ہم یہاں اس کی تصویروں کا ایسا ہی ایک مجموعہ دکھانے جارہے ہیں جو اس کی نہ صرف بہترین تصاویر مانی جاتی ہیں بلکہ اس کی بے باکی کا بھی ثبوت ہیں۔
اس تصویر میں آڈرے گالف کلب میں نظر آرہی ہے۔ یہ 50 کی دہائی کی تصویر ہے جس میں لیڈیز گالف کلبس نئے نئے کھلنے شروع ہوئے تھے۔ اس وقت وہاں خواتین کے جانے کا رواج بہت کم تھا۔ لیکن آڈرے نے وہاں جا کر خواتین سے متعلق فرسودہ روایت کو ختم کر کے خواتین کی خود مختاری کا ایک نیا تصور دیا۔
آڈرے ہپ برن کی فلم ’رومن ہالیڈے‘ ہر دور کی بہترین فلم مانی جاتی ہے۔