منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ماہ اگست میں مقررہ ہدف سے 20 ارب روپے زائد ٹیکس جمع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ اگست میں ٹیکس ہدف حاصل کرلیا، اگست میں 649 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 669 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اگست کی نسبت ٹیکس جمع کرنےکی گروتھ 35.4 فیصد رہی ہے، اگست 2022 میں 494 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہواتھا

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگست 2023 میں مقررہ ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا ہے، اسی مہنے میں 42 ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ دیا گیا جب کہ اگست 2022 میں 38 ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 1207 ارب روپےکا ٹیکس جمع ہوا جب کہ رواں مالی سال کے شروع کے 2 ماہ میں ٹیکس کا ہدف 1183 ارب روپے تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ جولائی تا اگست 2023 میں 488 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے، پچھلے سال اسی مدت کے دوران 347 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے تھے۔

جولائی تا اگست 2023 میں 473 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے جب کہ 2022 میں اسی عرصے میں 407 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے تھے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ جولائی تا اگست 2023 میں 80 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں جمع ہوئے، جولائی تا اگست 2023 میں 166 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اکٹھے ہوئے جب کہ 2022 کی اسی مدت میں 151 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جمع ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں