جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

اگست: ایک ماہ میں پاکستان کے لیے تیسرا گولڈ میڈل

اشتہار

حیرت انگیز

اگست ویسے ہی پاکستان کے لیے اہم ترین ہے کہ یہ قیام پاکستان کا مہینہ ہے لیکن اس ماہ میں تین گولڈ میڈلز نے خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں ماہ پاکستان کے قیام کا جشن منانے والے پاکستانیوں کی خوشی دوبالا ہوگئی ہے کہ اس مہینے میں مسلسل تیسرا گولڈ میڈل پاکستانی ایتھلیٹس نے حاصل کر کے بیرون ملک پاکستان کا پرچم سر بلند کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وینز ویلا میں جاری ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پی اے ایف کے انٹرنیشنل ایتھلیٹ 23 سالہ معید بلوچ نے 400 میٹرز کی دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کی۔

- Advertisement -

کراچی کے علاقے شانتی نگر کے رہائشی معید بلوچ نے برق رفتاری سے دوڑتے ہوئے سونے کا تمغہ سینے پر سجایا۔ میزبان ملک نے دوسری جب کہ ترکیے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

معید بلوچ جو پہلے ہی 2 سو میٹرز اور 4 سو میٹرز کے قومی چیمپئین ہیں۔

وہ ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2018 میں سو میٹرز کی دوڑ جیت کر تیز ترین ایتھلیٹ قرار پانے والے معید بلوچ متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کے لیے فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں فخر پاکستان ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل میں 92.97 میٹر طویل تھرو کر کے نہ صرف اولمپک گیمز کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا تھا بلکہ پاکستان کو انفرادی سطح پر پہلا گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

شاباش ارشد ندیم! پاکستانی ایتھلیٹ تاریخ میں پہلی بار انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیت گئے

پاکستانی جشن آزادی سے قبل ملنے والی اس خوشی سے سرشار تھے کہ 13 اگست کو بنکاک میں ہونے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں عامر خان نے طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

مینگورہ سوات سے تعلق رکھنے والے عامر خان نے چیمپئن شپ میں بھارت، نیپال اور فلپائن کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔

پاکستان نے ایک اور ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں