منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

آنگ سان سوچی کی سزا میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے، اب وہ 17 سال قید کی سزا بھگتیں گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق میانمار کی عدالت نے امن کے شعبے میں نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی ہے جس کے بعد انکی مجموعی قید کا دورانیہ 17 سال ہوگیا ہے۔

آنگ سان سوچی کو پہلے ہی بدعنوانی، فوج کے خلاف اکسانے، کورونا قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیلی کمیونی کیشن قانون کو توڑنے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام : آنگ سان سوچی کیخلاف بڑا فیصلہ

واضح رہے  کہ گزشتہ سال فروری میں میانمار کی فوج نے ملک کے صدر یوون منٹ اور برسر اقتدار جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کو گرفتار کرنے کے بعد ملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں