جمعہ, ستمبر 13, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف قرض پروگرام کی شرائط: پاکستان ایکسٹرنل فنانسنگ کیلئے متبادل ذرائع تلاش کرنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی شرائط پوری کرنے کیلئے حکومت نے کوششیں تیز کردیں اور ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں تیز کرتے یوئے ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے متبادل ذرائع کی تلاش شروع کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دبئی اسلامک بینک کےسی ای او سے آن لائن ملاقات کی، پاکستان خلیجی ملکوں کے بینکوں سے چار ارب ڈالرزکےکمرشل قرضےحاصل کرنا چاہتا ہے۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں محمد اورنگزیب کی دبئی اسلامک بینک سمیت مشرق وسطی کے بینکوں سے پاکستان میں 4ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر بات چیت جاری ہے، پاکستان کو رواں مالی سال 26.4 ارب ڈالرزواپس کرنےہیں۔

آئی ایم ایف 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام لینےکیلئےبیرونی ذرائع سے12ارب ڈالرز جمع کرنا ہوں گے۔

جس کے لئے پاکستان کی جانب سے چین،سعودی عرب سے12ارب ڈالرکاقرض رول اوورکرانےکیلئےبھی کوششیں جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں