ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے بیٹنگ کیوں کروائی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر رمیز راجا نے آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈکپ فائنل میں بھارت کو پہلے بیٹنگ کروانے کی وجہ بتا دی۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ آسٹریلیا کے ذہن میں یہ بات ہے کہ بھارت ہدف کا تعاقب اچھا کر لیتا ہے چیز کرنے میں بھارتی ٹیم بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جانتا ہے کہ جس طرح کی بھارتی بیٹنگ لائن ہے وہ 400 رنز کا ہدف بھی حاصل کر سکتے ہیں جب کہ کینگروز کے پاس صرف زمپا اچھے اسپنر ہیں جو بھارتی بلے بازوں کے خلاف زیادہ موثر ثابت نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

پچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پچ میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی یہ ویسے ہی رہے گی بدلاو نہیں آئے گا البتہ ڈیو کا معاملہ رہے گا۔

رمیز راجا نے کہا کہ آسٹریلیا جانتا ہے کہ وہ بھارتی پاور بیٹنگ کے سامنے ہدف کا دفاع نہیں کرپائے گا اور ان کے پاس زمپا کے سوا کو خاص اسپنر ہے بھی نہیں۔

سابق کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے سے بھارت پر دباو آگیا ہے یہ 250 بھی کرتے ہیں تو وہ اپنے بولرز کی بھرپور مدد کریں گے کیونکہ یہ فائنل ہے اور بھارتی بولرز نے سب کو حیران کیا یہ ان کا قیمتی اثاثہ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ احمدآباد میں کھیلے جارہے فائنل میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیتا اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں