تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ورلڈ کپ 2019، بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی

لندن: ورلڈ کپ 2019 کے 14ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچریاں بھی کینگروز کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کی جانب سے دئیے گئے 353 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 316 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھونیشور کمار اور جسپریت بمرا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، شیکھر دھون کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 61 رنز پر گری جب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 36 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر 56 رنز بنا کر چاہل کا شکار بنے، اسٹیو اسمتھ نے 69 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

عثمان خواجہ 42 رنز پر ہمت ہار گئے، گلین میکسویل 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آل راؤنڈر اسٹونس بغیر کوئی رن بنائے بھونیشور کمار کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

الیکس کیری 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کولٹر نائل صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پیٹ کمنز 8 رنز بنا کر بمرا کی گیند پر دھونی کو کیچ دے بیٹھے۔

فاسٹ بولر مچل اسٹارک 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، لیگ اسپنر ایڈم زمپا 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کے بھونیشور کمار اور جسپریت بمرا نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، چاہل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا، اسٹونس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

شیکھر دھون اور روہت شرما نے عمدہ آغاز فراہم کیا، بھارت کی پہلی وکٹ 127 رنز پر گری جب روہت شرما 57 رنز بنا کر کولٹر نائل کی گیند پر کیری کو کیچ دے بیٹھے۔

شیکھر دھون نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا، ہردیک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، پانڈیا کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی 77 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مہندر سنگھ دھونی 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، راہول 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے مارکس اسٹونس نے دو کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور نیتھن کولٹرنائل ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل ورلڈکپ 2019 کے گیارہویں روز ہونے والے پہلا اور ایونٹ کا 14واں میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا، جس کے بعد روہت شرمات اور شیکر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

بھارت اسکواڈ

روہت شرما، شیکر دھاون، ویرات کوہلی (کپتان) ، کیل راہل، ایم ایس دھونی، کیدر جادیو، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جیسپرت بھمرا اور یزوندرا چاہل

آسٹریلیا اسکواڈ

ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا

اب تک ہونے والے میچز پر اگر پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، انگلینڈ چار کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 4، سری لنکا 3، پاکستان 3، ویسٹ انڈیز 2، بھارت 2 ، بنگلادیش 2 ، ساؤتھ افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -