اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

جنوبی افریقا کیوں ہارا؟ سابق کھلاڑیوں نے وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ آج جنوبی افریقہ آسٹریلیا سے ہار گئی لیکن چوک نہیں کیا جنوبی افریقہ نے بہترین کھیل پیش کیا لیکن کچھ غلط فیصلے ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرُجوش میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کپتان کےغلط فیصلوں اور فیلڈنگ کی وجہ سے ہاری، جنوبی افریقہ ٹیم کیچ ڈراپ نہیں کرتی تو آج جیت جاتی۔

کامران اکمل نے گفتگو میں کہا کہ اس بار جنوبی افریقہ نے چوک نہیں کیا ٹورنامنٹ میں محنت کی ہے جنوبی افریقہ نے کم اسکور کیا جس سےآسٹریلیا کو مدد ملی جو جنوبی افریقہ کا جو اسٹینڈرڈ ہے ویسی فیلڈنگ نظر نہیں آئی۔

- Advertisement -

سابق کپتان اظہرعلی نے کہا کہ آسٹریلیا ہاری ہوئی صورتحال سےبھی جیت کا راستہ نکال لیتی ہے آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں پہلےبیٹنگ کرنا چاہ رہی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں