بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر آسٹریلوی کپتان کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے پچ پر تنقید کے تاثر کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پچ پر بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی، پچ پر تنقید نہیں کی جاسکتی، ہمارے بولرز کو بیٹنگ کے لیے سازگار پچوں پر بولنگ کروانے کا کافی تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد کراچی ٹیسٹ کے لیے پلان تیار کررہے ہیں۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچ دیکھ کر بولنگ کمبی نیشن کا فیصلہ کریں گے، کھلاڑی ہمیششہ بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان توازن کے ساتھ مقابلہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کی پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہوتی ہیں، پچ دیکھ کر بولنگ لائن کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا۔

ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز میں 252 رنزبنائے، عبداللہ شفیق نے136 اور امام الحق نے 111 ناقابل شکست رنزبنائے۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی، پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنزکی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

اپنی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 459 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو 17 رنز کی برتری حاصل تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں